فیصل آباد:دو مختلف مقامات پر گندم کی کھڑی فصل میں آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ عملہ نے بروقت کاروائی کر کے آگ پر قابو پالیا

ہفتہ اپریل 20:14

فیصل آباد:دو مختلف مقامات پر گندم کی کھڑی فصل میں آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء)دو مختلف مقامات پر گندم کی کھڑی فصل میں آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ عملہ نے بروقت کاروائی کر کے آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز نواحی گائوں 664/5گ ب میں گندم کی کھڑی فصل میں آگ بھڑک اٹھی جو کہ تیز ہوا کے باعث تیزی کے ساتھ پھیل گئی ۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں موضع جمال پہاڑ میں کاشف مجید کی کھڑی گندم میں آگ بھڑک اٹھی۔ دونوں واقعات کی اطلاع فائربریگیڈ کو ملنے پر بروقت کاروائی کر کے آگ پر قابو پالیا گیا ۔