Live Updates

ْ وفاقی حکومت بجٹ میں چھوٹے صوبوں اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی، ملک فیصل خان کاکڑ

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ملک فیصل خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ میں چھوٹے صوبوں اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے انہوں نے جن شعبوں میں مراعات دی ہے اس کا مقصد ہے کہ آنیوالے الیکشن میں اس کے ذریعے اپنی مقبولیت کو بڑھایا جا سکے لیکن عوام اس طرح کے پروپیگنڈے اور اوچھے ہتھکنڈوں سے بخوبی آگاہ ہے کیونکہ عوام موجودہ حکمرانوں سے بیزار آچکے ہیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جو کہ اپنی مدت پوری کرنے کے لئے آخری دن گزار رہی ہے اور آخری بجٹ گزشتہ روز پیش کیا گیا ہے جس میں چھوٹے صوبوں اور عوام کے حقوق کے حصول اور انہیں ریلیف د ینے کے علاوہ ان کی مشکلات کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور ایسے منصوبوں یا پروگرام میں سہولیات دینے کا اعلان کیا گیا جس کا مقصد آنیوالے انتخابات میں ان اقدامات کے ذریعے انتخابات میں جایا جا سکے یہ سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جائیگا جس کی ہم مذمت کر تے ہیں اور بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الفاظ کے ہیر پھیر سے ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدلی جا سکتی جب تک عملی اقدامات کے لئے سنجیدگی سے منصوبہ بندی نہ کی جائے تاکہ ایسے منصوبوں کو مکمل کر کے ان کے ثمرات عوام تک منتقل کئے جا سکے ایک طرف حکمران اچھا بجٹ پیش کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں اور دوسری جانب یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات