ہری پور:خانپور روٹ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ مالکان نے من مانے کرائے، اوورلوڈنگ معمول بنا لیا ،سواریوں کا احتجاج

ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کی خاموشی عوام لٹنے پر مجبور ،اصلاح احوال کا مطالبہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:14

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) خانپور روٹ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ مالکان کی اخپل بادشاہی، من مانے کرائے اور اوورلوڈنگ معمول بنا لیا سواریوں کا احتجاج، ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کی خاموشی عوام لٹنے پر مجبور اصلاح احوال کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور سے خانپور اور ٹیکسلا تک چلنے والی مسافر ٹرانسپورٹ کے مالکان نے اخپل بادشاہی قائم کر رکھی ہے اور من مانے کرائے وصول کئے جاتے ہیں اور گاڑیوں میں اوور لوڈنگ بھی معمول بنا رکھا ہے جس سے اس ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی خواتین اور سکول کالج طالبات کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے فوری نوٹس لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :