ٹانک:محکمہ صحت میں تبدیلی کے دعویداروں کی تبدیلی سوشل میڈیا تک محدود

اکلوتے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں سہولیات نہ ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:17

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) محکمہ صحت میں تبدیلی کے دعویداروں کی تبدیلی سوشل میڈیا تک محدود اکلوتے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں سہولیات نہ ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ڈی ایچ کیو ٹانک مذبحہ خانہ کی شکل اختیار کر گیا دور دراز کے علاقوں سے آنے والے نادار مریض بازار سے ادویات اور دیگر سامان خریدنے پر مجبور سامان اور ادویات میں تاخیر کے باعث کئی مریض زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جب کہ انتہائی نگہداشت وارڈ ایمر جنسی میں غیر متعلقہ اور غیر تربیت یافتہ افراد کا انسانی جانوں سے کھلواڑ کا سلسلہ جاری کیے ہوئے ہیں شہریوں کی جانب سے متعد دبار شکایات کیں تاہم اس پر تاحال عمل نہ ہونا متعلقہ افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی خبیرپختو نخواہ ،وزیر صحت ،کمشنر ڈیرہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ٹانک سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :