پنجاب حکومت کی عمل داری ختم ہو گئی ، ملاوٹ ما فیا ماہ رمضان سے پہلے ہی پنجے گاڑ لئے ہیں،عزیز الرحمن چن

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ پنجاب حکومت کی عمل داری ختم ہو گئی ہے ملاوٹ ما فیا ماہ رمضان سے پہلے ہی پنجے گاڑ لئے ہیں۔ ناقص دالوں کو رنگ لگا کر فروخت کرنے کے حوالے سے خبروں نے عوام تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ دالوں میں جو خطر ناک کیمیکل لگا کر اس کی پرو سیسنگ کی جا تی انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے یہ کینسر اور معدے کی سنگین بیما ریوں کا باعث بنتی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھا رٹی کی جانب سے ایسے ما فیا کے خلاف قوانین تو بنا دیے گئے ہیں لیکن ان قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانا وقت کی ضرورت ہے ، دنیا میں جب بھی کو ئی تہوار آتا ہے اس ملک میں شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کی جا تی ہیں لیکن یہاں شہریوں کو دونوں ہا تھوں سے لوٹاجا تا ہے۔لاہور کے گردونو اع میں بہت سارے ایسے مقامات ہیں جہاں کا رخانوں میں یہ دالیں تیا ر ہو رہی ہیں لیکن فوڈ اتھارٹی وہاں جانے سے ڈرتی ہے۔