Live Updates

کل کا جلسہ مور ثی سیاستدانو ں کی مو ت ثا بت ہوگا:ڈاکٹر شاہد صدیق

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ کل کا جلسہ مور ثی سیاستدانو ں کی مو ت ثا بت ہوگا کل لاہور میں جنو ن اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرے گا مینار پاکستان پر جلسہ میں عوام کی شرکت ثا بت کر ے گی کہ قوم نئے پاکستان کیلئے میدان میں نکل چکی ہے عمران خان کا خطا ب بھی تار یخی ہو گا اور مخا لفین کی و کٹیں بھی اڑیں گی ان خیا لا ت کا اظہار نے انہو ں نے چیئرمین سیکرٹر یٹ میں صحا فیو ں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کیاانہو ں نے کہاکہ مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ میںلاکھوں لوگ شرکت کرینگے پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قا ئد کا خطا ب سننے کیلئے ہر رکاو ٹ عبور کر کے مینار پاکستان پہنچنے گے انہو ں نے کہاکہ و فا قی حکومت نے ن لیگ کی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے عوام د شمن بجٹ پیش کیا عین و قت پر وفا قی وزیر خزانہ سے حلف لے کر بجٹ پیش کرانے سے واضح ہو گیا ہے کہ ن لیگ واقعی نااہلو ں کی جماعت ہے ن لیگ میں سارے نہلے دھلے گامے شیدے اور گلو ں بٹ کر دار کے حامل لو گ مو جو د ہے جو ذہن سے سو چنے کی بجائے معدے سے سو چتے ہیں کیو نکہ انکی سو چ ملکی فلاح و بہبو د کی بجائے کر پشن تک محدو د ہے انہو ں نے مزید کہاکہ آ ج کا جلسہ ثا بت کر ے گا کہ لا ہور سے ن لیگ کا پیپلز پار ٹی کی طرح صفا یا ہو گیا ہے مینار پاکستان جلسہ جاتی عمرہ کے حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا تحر یک انصاف کے مینار پاکستان کے جلسے کیلئے عوام کا جوش وخروش مثالی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ آج29اپر یل کو مینار پاکستان پر نئی تاریخ رقم ہوگی۔

۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات