لاہور، 12 سالہ گونگی بہری لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عمر قید اور 2 لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے 12 سالہ گونگی بہری لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم جاوید کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ غازی آباد میں سال 2015ء میں مقدمہ درج کیا کہ ملزم گونگی بہری بچی کو دھوکے سے گھر سے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، عدالت نے فرانزک رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزم کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :