کل زندہ دلان لاہور اپنے اوپر 30 سال سے مسلط حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے،سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ اپریل 20:17

کل  زندہ دلان لاہور اپنے اوپر 30 سال سے مسلط حکمرانوں کو مسترد کر دیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا لاہور کا کل کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا زندہ دلان لاہور اپنے اوپر 30 سال سے مسلط حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے جنہوں نے پاکستانی عوام کے حقوق غضب کر رکھے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو حقیقی آزادی دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کے ایک اشارے پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں تحریک انصاف نے عوام کے اندر اپنے حقوق کی آگاہی پیدا کر کے ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاکھوں کی تعداد میں کارکنان شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔

(جاری ہے)

حکمران عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ ان کو قوم سے لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔