پنجاب بھر میں میڈیکل سٹورز کے مالکان کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف پنجاب بھر میں میڈیکل سٹورز کے مالکان کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی، ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کے لئے ادویات نایاب ہو کر رہ گئیں جبکہ مریضوں کے لواحقین ادویات کے حصول کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے، احتجاجی میڈیکل سٹورز کے مالکان کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :