پیپلز پارٹی نے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے متوقع امیدواروں کی فہرست تیار کر لی ہے، قمرزمان کائرہ

جن کا حتمی فیصلہ 3 مئی کو پارلیمانی اجلاس میں کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:20

پیپلز پارٹی نے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے متوقع امیدواروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے متوقع امیدواروں کی فہرست تیار کر لی ہے، جن کا حتمی فیصلہ 3 مئی کو ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں کیا جائے گا، بلاول ہائوس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن 2018ء میں اپنے سیاسی مخالفین کو پنجاب میں سرپرائز دے گی، پاکستان پیپلز پارٹی مشکل وقت میں بھی اپنے نظریے کے ساتھ وفاداری کرتی ہے اور مشکل وقت میں پیپلز پارٹی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے، قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لئے قابل فخر ہیں وہ لوگ جو مشکل وقت میں بھی پارٹی سے وابستہ رہتے ہیں اور بغیر کسی لالچ کے پارٹی میں خدمات انجام دیتے ہیں۔