ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ساتھ جنوبی پنجاب میں میدان مارے گی، حافظ حسین احمد

ریاست بہاولپور اسلامی اور معاشی قوانین کے حوالے سے اس خطے میں نمایاں رہی پاکستان کے قیام کے وقت ریاست نے نوزائدہ اسلامی مملکت پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے قرض حسنہ فراہم کیا، گفتگو

ہفتہ اپریل 20:20

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب میں میدان مارے گی۔ریاست بہاولپور اسلامی اور معاشی قوانین کے حوالے سے اس خطے میں نمایاں رہی،،پاکستان کے قیام کے وقت ریاست نے نوزائدہ اسلامی مملکت پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے قرض حسنہ فراہم کیا۔

ان خیالات کا اظہار ایم ایم اے کے مرکزی راہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے ایم ایم اے ضلع بہاولپور کے اجلاس کے دوران ضلعی صدر ڈاکٹر محمد اشرف اور ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ شفقت الرحمن سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے نومنتخب عہدیداروںکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست کی تاریخی روایات کو لوٹانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کردیںاس موقع پر ایم ایم اے کے نومنتخب نائب صدرو افضل قریشی ،سید عمران رضوی،سیکرٹری مالیات سلیم انصاری،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز عبدالجلیل ہاشمی ،سید مبشر عباس و دیگر ذمہ داراران موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف اور علامہ شفقت الرحمن نے کہا کہ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سیاست، پارلیمنٹ،، معیشت، دفاع عالمی دبائو میں ہے۔ ان انتہائی اہم شعبوں کو عالمی دبا ئو سے نکالنے کے لئے عوام کو بیدار کریں گے اور آزادی اور حریت کے جذبے کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے حالات کا مل کر مقابلہ کرینگے۔ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ قوم کے مسائل حل کرنے کے لئے مشترکہ سرگرمیاں ہونگی اور انتخابی میدان میں ایک انتخابی نشان کے تحت یک جان ہو کر اتریں گے۔ بعدازاں اجلاس میں طے پایا کہ ایم ایم اے کی تحصیل کی سطح پر ذمہ داران کا تعین کیا جائے اس سلسلہ میں ضلعی قائدین احمد پور،یزمان ،حاصل پور ،خیرپور،بہاول پور سٹی اور صدر کا دورہ کرکے تحصیل سطح پر ایم ایم اے کے عہدیدا ر کا انتخاب کریں گے