سوات ، تحریک زندہ باد کا پاور شو ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل حکیم سمیت مختلف سیاسی جماعتوںکے کارکنوں کی جلسہ میں شرکت

مقررین نے منظور پشتین کو را کا ایجنٹ قرارردیدیا سوات کے عوام نے ظلم کی طویل سیاہ رات دیکھی ہے ،کسی کو پاکستان اور سوات کے امن کو سبوتاژ نہیں کرنے دینگے، خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) سوات کے گراسی گراونڈ میں پاکستان تحریک زندہ باد کا پاور شو ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل حکیم سمیت مختلف سیاسی جماعتوںکے کارکنوں نے جلسے میں شرکت کی ،مقررین نے منظور پشتین کو را کا ایجنٹ قرارردیدیا او ر کہا کہ سوات کے عوام نے ظلم کی طویل سیاہ رات دیکھی ہے سوات میں کافی قربانیوںکے بعد امن قائم ہوا ہے ،کسی کو پاکستان اور سوات کے امن کو سبوتاژ نہیں کرنے دینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوات کے گراسی گراونڈ میں پاکستان زندہ باد تحریک کے زیر اہتمام جلسہ ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کارکنوں نے شرکت کی جلسے میں پاکستان زندہ باد اور منظورپشتین کے خلاف نعرے لگائے گئے جلسے میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل حکیم ،جلات خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے عوام نے ظلم کی بہت طویل اور سیاہ رات دیکھی ہے ہم ظلم کے خلاف ہیں اور جو لوگ آمن کی بات کرتے ہیں ہم اُن کی حمایت کرینگے اُنہوں نے کہا کہ ہم آج پاکستان کے تحفظ کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں کشیدہ صورتحال کے دوران ہمارے بھائی شہید اور بچے یتیم ہوگئے راء اور اسرائیل پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث ہیں ہم اُن کے ان عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے سوات میں آمن کے قیام میں عوام کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوںنے بھی بیش بہا قربانیاں دی ہے ہم اُن کے ان قربانیوںکو ضائع نہیں ہونے دینگے پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوںکو سبق سکھائینگے منظور پشتین راء اور افغانستان کے ایجنڈے پر کام کررہا ہے یہ پختون تحفظ مومنٹ نہیں بلکہ افغانستان تحفظ مومنت ہے ۔