29اپریل کا جلسہ تاریخی ہوگا جو سیاست کے رخ کا تعین کرے گا، محمد احمد چٹھہ

ہفتہ اپریل 20:20

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن محمد احمد چٹھہ نے کہاہے کہ لاہور کا جلسہ پالیسی ساز اور تبدیلی کی طرف ایک قدم ہے۔ جلسے کے انتظامات مکمل ہیں۔29اپریل کا جلسہ تاریخی ہوگا جو سیاست کے رخ کا تعین کرے گا۔ وزیرآباد سے 500ویگن کاقافلہ روانہ ہو گا۔ محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ لاہو رکے جلسے میں کسانوںاور عوام کے لئے خصوصی پیکیج دیئے جائینگے۔

پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف جس جرأت کے ساتھ ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہی ہے اس کا فائدہ عوام کو ہوگا۔عوام اور ووٹر کا احترام پی ٹی آئی کی بنیادی پالیسی ہے جس پر عمل درآمد کے لئے مضبوط ٹیم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت دیانتدار اور مستقل مزاج ہو تو کاقومی مقاصدکا حصول آسان ہو جاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن)کی حکومت نے عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والا پیسہ اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کر کے جمہوری اصولوں کا پامال کیا اور لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

اگر (ن) لیگ کے قائدین قوم اور ملک سے مخلص ہیں تو لوٹاہواپیسہ واپس لاکر عوام کی فلاح کے لئے خرچ کریں اور قومی خزانے میں جمع کروائیں۔انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ آئندہ بھی لوٹ کھسوٹ کرنے کیلئے عوام کی حمائت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ""ووٹ کو عزت دو"کا نعرہ لگا کر ووٹر کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔میاں صاحب کو ووٹر سے نہیں بلکہ صرف انکی حمائت سے ہمدردی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کا جلسہ ثابت کرے گا کہ عوام کرپشن کو پسند نہیںکرتے اور ملک و قوم کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی پور چٹھہ ، وزیرآباد اور احمد نگر سمیت تمام قصبات سے روانہ ہونے والے قافلے گکھڑ منڈی کے مقام پر جمع ہونگے جہاں سے ایک بجے دن لاہور کے لئے روانہ ہونگے۔ ۔

متعلقہ عنوان :