رمضان المبارک :لوگوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سرگودھا میں 5 رمضان بازار لگائے جائیں گے

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) رمضان المبارک کے مہینے میں لوگوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سرگودھا میں 5 رمضان بازار لگائے جائیں گے ،جن میں اشیاء خوردنوشی مناسب داموں پر فروخت کی جائیں گے ،جس کیلئے میونسپل کارپوریشن نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے عوام کو ررمضان المبار ک ک مہینے میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں جس کی روشنی میں میونسپل کارپوریشن سرگودھا شہر بھر میں 5 رمضان بازار ،جن میں کمپنی باغ سرگودھا،پرانی پٹھہ منڈی سلانوالی روڈ، استقلال آباد کالونی، ٹاہلی چوک نیوسٹیلائٹ ٹائون اور ماڈن مارٹ یونیورسٹی روڈ پر رمضان بازار لگائے ہیں گے جس کیلئے میونسپل کارپویشن سرگودھا نے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے ،سستے رمضان بازار میں پھل سبزیاں،دالیں،چاول ،چینی ،آٹا،گوشت ،مرغی ،مشروبات،گھی ،مصالحہ جات کے علاوہ دیگر اشیاء بھی کم قیمت پر فروخت کی جائیں گی،