استقلال آباد کالونی میں سٹرک کنارے کوڑے کے ڈھیر ،میونسپل کارپویشن کی غفلت اور لاپروائی کا منہ بولتا

ہفتہ اپریل 20:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) استقلال آباد کالونی میں سٹرک کنارے کوڑے کے ڈھیر میونسپل کارپویشن کی غفلت اور لاپروائی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،ہفتوں گزر جانے کے بعد بھی کوڑا تلف نہیں کیا جاتا، سٹرک کنارے کوڑے کے ڈھیر کی وجہ سے ٹریفک کی روانہ میں شدید مشکلات کا سامنا ہونے کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر میں تعفن اور بدبو پھیلاتے بادل منڈلانے لگے ،تفصیلات کے مطابق سرگودھا سرگودھا کی سب سے بڑی رہائشی کالونی استقلال آباد کی سڑک پر علاقہ مکینوں نے کوڑا پھیکنا شروع کر دیا ہے،جس کو کاروپوریشن کا عملہ ہفتوں گزر جانے کے بعد بھی تلف نہیں کر تا جس کی وجہ سے پورے علاوقے میں بدبو پھیل گئی ہے اور لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں،کوٹے کرکٹ کے ڈھیرسڑک کے اوپر آنے سے گزرنے والی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :