پٹی کمشنر سرگودہا کی باردانہ حاصل کرکے ناجائز منافع حاصل کرنے کے الزام کا کیس اینٹی کرپشن کودینے کی سفارش

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیا قت علی چٹھہ نے چک نمبر 53جنوبی کے حلقہ پٹواری منشی شہزادا حمد کی ملی بھگت سے ناجائز طور پر حکومت سے گند م خریداری کے سلسلہ میں باردانہ حاصل کرکے ناجائز منافع حاصل کرنے کے الزام کا کیس اینٹی کرپشن کودینے کی سفارش کردی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو کیس بھجواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سات افراد کے خلاف مذکورہ بالا ملزمان ہر گز کاشت کار نہ ہیں بلکہ گندم کے بیوپاری ہیں ۔

شکایت موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا نے تحصیلدار سرگودہا کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ریونیو آفیسر حلقہ محمد ظفر انجم اور انکوائری افسر ملک اشرف تحصیلدار سرگودہا نے ریکارڈ کی چھان بان کے بعد رپورٹ دی کہ واقعی ملزمان مندرجہ بالا کاشت کار نہ ہیں بلکہ مڈل مین ہیں اور ان کے نام پٹواری حلقہ چک نمبر 53 جنوبی شہزاد احمد نے بدنیتی او رملی بھگت سے جعلی گرداوری تیار کر کے ریکارڈ فہرست باردانہ میں شامل کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے خزانہ سرکار کو نقصان پہچانے کی کوشش کی ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر ڈپٹی کمشنر نے منشی شہزاد احمد پٹواری حلقہ چک نمبر 53جنوبی واصف ولد بوٹا‘ ممتاز ولد بوٹا ‘ ظفر اقبال ولد صالح محمد ‘ محمد ولایت ولد سلطان ‘ صفدر ولد خان گھگھ ‘ محمد ریاض ولد بوٹا کمہار ‘ زاہد ولد رستم بلوچ ساکنان چک نمبر 53جنوبی تحصیل وضلع سرگودہا کے خلاف سرکاری ریکارڈ میں جعل سازی سے اپنے نام بطور کاشتکار پٹہ دار درج کرانے واختیار کے ناجائز استعمال پر خزانہ سرکار کو نقصان پہنچانے کی کوشش پر پرچہ زیر دفعات 420/468/471PPC اور 5/2/47ACE درج کر کے ایف آئی آر درج کرنے او رملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کردی ہے۔