ْ بلدیہ عظمیٰ لاہور کا 17واں اجلاس اپنا ایجنڈا مکمل کرنے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) سپیکر ڈسٹرکٹ اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والا بلدیہ عظمیٰ لاہور کا 17واں اجلاس اپنا ایجنڈا مکمل کرنے کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا، اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ لاہور کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے مفاد عامہ سے متعلق 20 مختف قراردادیں پیش کیں، جن میں مقامی یونین کونسل کے چیئرمین جہانگیر درانی کی جانب سے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل کے ہاتھوں استعمال ہونے والے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے 150 سینٹری ورکروں کے خلاف شامل تھی۔

متعلقہ عنوان :