سیکولر قوتیں مسلسل ملک وقوم کی تقدیر کیساتھ کھیل رہی ہیں، متحدہ مجلس عمل ان کا راستہ روکے گی،
مقررین کارکن 2018کے انتخابات کی تیاری کریں ،آئندہ انتخابات میںہمیں اپنا حصہ وصول کرنا ہے،جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام دوروزہ تنظیمی کنونشن سے میاں مقصوداحمد،ڈاکٹرعطاء الرحمان،بلال قدرت بٹ،جاوید قصوری ودیگر کاخطاب
ہفتہ 28 اپریل 2018 20:25
(جاری ہے)
اسباب بھی فوراً پیدا کرتاہے۔آنے والے حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔سیکولر قوتیں مسلسل اس ملک کی تقدیر کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔
آنے والے دنوںمیں ناممکنات میں سے ممکنات رونما ہونے والے ہیں۔سیاسی نقشے میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔2008کے انتخابات ہوں یا 2013کے انتخابات قومی سیاست، صوبائی سیاست میں بدل چکی ہے۔اس ساری صورتحال میں ہمارے لیے کام کے نئے مواقع پیداہوئے ہیں۔بڑے بڑے بت پاش پاش ہوئے ہیں۔عدالت عظمیٰ کی فعالیت ان طبقات کے کردار کومزیدبے نقاب کرتی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان حالات سے فائدہ اٹھاناجماعت اسلامی کے ذمہ داران کاسب سے بڑاتقاضاہے۔ہم نے آنے والے حالات کے اندر اپنا حصہ وصول کرنا ہے۔پنجاب سے اپنی نمائندگی کومضبوط بنانا ہوگا۔یہ وقت کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔مرکزجماعت کی منظوری سے جوحکمت عملی بنالی ہے اب اس پر عمل درآمد کرنالازمی ہے۔مخالف قوتوں کے جونتائج نکلیں گے وہ خوفناک ہوں گے۔ہم نے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینا ہے۔متحدہ مجلس عمل کا نیٹ ورک بنیادی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتا ہے کہ آیااس ملک نے سیکولرازم پر چلنا ہے یا اللہ اوراس کے رسولؐ کے نظام پر چلنا ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کے اچھے اور نیک لوگوں کوہم ایم ایم اے کاامیدوار بناسکتے ہیں۔ہمیں اس حوالے سے بھی توجہ دینی ہوگی۔اجتماعی مہم کے طور پر ایسے بااثرلوگوں پر کام کرنا ہوگا۔ڈاکٹرعطاء الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ اپنی نوعیت کاپہلاپروگرام ہے۔عبادت کے اندر اجتماعیت بھی ہے اور شورائیت بھی ہے۔اقامت دین میں اسلامی حکومت اور اس کا قیام شامل ہے۔اسلامی حکومت کی چا ر بنیادی چیزیں ہیں ان میں سے ایک اہم اور بنیادی کام ہے شورائیت۔آئین کے مطابق حاکمیت عالیٰ صرف اور صرف اللہ کی ہے اورقرآن اور سنت ریاست کا سپریم قانون ہے۔آزاد عدلیہ صرف اور صرف اسلامی ریاست میں ممکن ہے۔جاوید قصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جوفرد اسلام کے ضابطے،اصولوں کو چھوڑ کر کسی اور قانون کی بات کرے یہ اللہ کو قابل قبول نہیں ہے۔یہ طرزعمل کسی فرد کا ہویاکسی قوم کا دنیا وآخرت میں اس کے لیے رسوائی ہے۔اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔اجتماعیت کا قیام یہ اسلام کا عین مطلوب ہے۔اسلام اجتماعیت کو کھڑاکرنا چاہتاہے۔اجتماعیت کے لیے ضروری ہے کہ خبر کی تصدیق کر لی جائے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ان برائیوں سے بچنے کی تلقین کی ہے کہ جن سے اجتماعیت کمزور ہوجاتی ہے۔ہمیں اپنی زندگیوں میں قرآن وسنت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔سید مودودیؒ کی بنائی ہوئی اس تحریک میں برادری،رنگ،نسب اہم نہیں بلکہ اخلاق وکردار اہم ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام میں مخلوط سوسائٹی کا تصور نہیں ہے۔ہمیں اپنے وقار اور اسلامی اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے۔بلال قدرت بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں آئندہ انتخابات میں زیادہ محنت اور لگن سے کام کرناہوگا۔ان شاء اللہ پنجاب میں ہمارے کارکنان بھرپورانتخابی مہم چلائیں گے تو بہترنتائج سامنے آسکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.