قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کی متنازعہ کرشن نارئیان مندر کے حل کیلئے گوالمنڈی آمد

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے مذہبی امور متنازعہ کرشن نارئیان مندر کے حل کیلئے گوالمنڈی پہنچ گی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور نے سوامی نرائن مندر کا دورہ کیا مندرے کے دورہ کے موقع پر طارق وزیر سیکرٹری متروکہ املاک بورڈ نے کہا کہ سو ملک بھر میں 1800 مندر موجود ہیں سب کو فنکشنل کریں تو سیکورٹی کے مسائل ہیں جبکہ ملک میں اتنی ہندو آبادی بھی نہیں کہ تمام مندروں کو آباد کریںتاہم ائی نرائن مندر کی آراضی کا ریکارڈ دوبارہ چیک کیا جائے گا دیکھا جائے گا کہ مذکورہ مکان میں مندر تھا یا نہیں ًمذکورہ مکان متروکہ املاک کے زیر استمال ہے متنازعہ پراپرٹی مندر ہے یا نہیں خسرہ اور ریکارڈ کو ازسر نو جائزہ لیا جائے گا آئندہ پارلیمنٹیرین کے ہمراہ دوبارہ دورہ کیا جائے گا پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے اس ضمن میں سیکرٹری محکمہ اوقاف کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔