عمران خان نے نوازشہباز کی کرپشن بے نقاب کی،جمشید اقبال چیمہ

تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کی سیاست بچی،نہ حکومت اور نہ عزت ، سہیل وڑائچ ،سردارشوکت ڈوگر ،رانا جاوید عمر ،جاوید مسعود ،فیضی جٹ ،ندیم اشرف کا یوم تاسیس کے موقع پر خطاب

ہفتہ اپریل 20:25

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) تحریک انصاف قومی اسمبلی 136کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ نوازشریف نے 1979ء سے لوٹ مارشروع کررکھی ہے ، ن لیگ قبضہ گروپوں کی جماعت ہے ،،عمران خان نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے عوام کو بیدار کیا اور نوازشہباز کی کرپشن بے نقاب کی ،وہ ان خیالات کا اظہاررائل مارکی رائے ونڈمیں منعقدہ تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں نواز شریف نے پول کھلنے پرسزا سے بچنے کیلئے غیر مسلم طاقتوں کے اشارے پر ناموس رسالت ؐ کے قانون کو ختم کرنے کا بل پاس کردیا جہاں سے اس کی ذلت آمیز زندگی کا آغاز ہوا ،تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کی سیاست بچی،نہ حکومت اور نہ عزت ،انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کا انجام قریب ہے ، نوازشریف کو جاتی عمرہ کے محلات سے نکال کردم لیں گے ،اس موقع پرسابق ایم پی اے امیدوار صوبائی اسمبلی172 سردار شوکت علی ڈوگر سینکڑوں کارکنوںکے ہمراہ ہال میں پہنچنے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ،انہوںنے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا ،جمشید اقبال چیمہ نے ان کے گلے میں تحریک انصاف کا جھنڈا پہنایا، تو انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے جھنڈے کی ہر قیمت پر لاج رکھیں گے،جس پرجمشید اقبال چیمہ نے چیمہ ڈوگر بھائی بھائی کانعرہ لگایا،امیدوار صوبائی اسمبلی 171رانا جاوید عمر نے کہا کہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی غلط فہمی ہمیشہ کیلئے دور ہوجائے گی کہ رائے ونڈ (ن) لیگ کا گڑھ ہے ،آج کے جم غفیر نے ثابت کردیا ہے کہ یہاں سے تحریک انصاف کے امیدوارہی جیتیں گے ،مہمان خصوصی سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں لیکن تحریک انصاف اپنی پہلی فتح کی طرف گامزن ہے ،،تحریک انصاف کا منشور عوام کے حقوق کی ترجمانی ہے اور پاکستانی عوام نے ملکی تاریخ میں اتنی پذیرائی کسی جماعت کو نہیں دی ،قوموں پر ایسا وقت صدیوں بعد آتا ہے ،،پاکستان کے عوام موجودہ ملکی حالات سے مطمئن نہیں،تبدیلی پاکستان کے عوام کی آواز بن چکی ہے ،،تحریک انصاف کے رہنماء چودھری جاوید مسعود نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا مستقبل ہیں،عوامی تحریک کے رہنماء ندیم اشرف سندھو نے کہا کہ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری اور چیئرمین تحریک انصاف کا مشن ایک ہے ،،رائے ونڈ کسی کی جاگیر نہیں،،نیا پاکستان کے نعرے کو ملکر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ،یوم تاسیس کے موقع پر ریاض بھلر اور یوتھ ونگ کے صدر فیضی جٹ نے بھی خطاب کیا ،یوم تاسیس کے موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ہال پورا وقت پی ٹی آئی کے ترانوں اور نعروںسے گونجتا رہا ،اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔