حکومت نے چھٹی بار عوام کی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرکے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں،ملک محمد افضل کھوکھر

ہفتہ اپریل 20:25

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے حلقہ میں کارنرمیٹنگز کیں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چھٹی بار عوام کی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرکے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ہی غریب طبقات کی فلاح و بہبود کے اقدامات کئے ،حلقہ میں کروڑوں روپے کے منصوبہ جات مکمل ہونا عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،عوام قائد میاں نوازشریف سے لئے گئے سیاسی انتقام کا بدلہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے لیں گے ،،شریف برادران نے پاکستان اور عوام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ،مسلم لیگ(ن) احتساب کے ہر ایوان سے سرخرو ہوگی ،دھرنوں نے پاکستان کی معیشت کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے کچھ کام نہیں کیا ۔