کل مینار پاکستان پر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ،عمران خان

محروم اور مایوس عوام کی آواز ان کے مسیحا بن چکے ہیں ،چودھری آفتاب عالم

ہفتہ اپریل 20:26

کل مینار پاکستان پر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ،عمران خان
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) تحریک انصاف یوسی بھوبتیاں کے صدر چودھری آفتاب عالم نے کہا کہ کل مینار پاکستان پر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ،،عمران خان محروم اور مایوس عوام کی آواز ان کے مسیحا بن چکے ہیں ،،نوازشریف مافیا کیخلاف احتساب عمران خان کے عوام اور عدلیہ کو بیدار کرنے کے نتیجہ میں ہورہا ہے ،پہلے بھی تو یہی ادارے تھے اور عوام بھی وہی ہیں ،لیکن عمران خان نے عوام کو ان کے بنیادی حقوق لوٹ کر بیرون ملک دولت بنانے والوں کو بے نقاب کردیا ،چودھری آفتاب عالم نے کہا کہ رائے ونڈ حلقہ میں تحریک انصاف کے رہنماء چودھری خالد محمود گجر کی خدمات سب سے زیادہ ہیں ،انہوں نے قومی حلقہ 136سے چودھری خالد محمود گجر اور صوبائی حلقہ 168سے ملک ندیم بارا کو پارٹی ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ،وہ ان خیالات کا اظہار مینار پاکستان جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں یوسی 269بھوبتیاں میں نیامت بھائی کی منعقدہ کارنر میٹنگ سے کررہے تھے ۔