چنیوٹ، ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل، شہر بھر میں ادویات نایاب ، مریض مشکلات کا شکار

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:26

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل، شہر بھر میں ادویات نایاب جبکہ مریض مشکلات کا شکار، شہر کے بیشتر میڈیکل سٹورز جزوی طور پر بند ہونے سے مریض جان بچانے والی ادویات کے حصول کے لئے رُل گئے، حکومت ڈرگ ایسوسی ایشن کے سامنے بے بس دکھائی دینے لگی تفصیلات کے مطابق ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی ختم نہ ہوسکی، شہر بھر کے میڈیکل سٹورز جزوی طور پر بند ہونے سے مریض جان بچانے والی ادویات کے حصول کے لئے دوسرے شہروں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں جبکہ ہسپتالوں میں رش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرگ ایسوسی ایشن ڈرگ ایکٹ 1976 کے نفاذ کے لئے ڈٹ گئی۔ ہڑتال اگر آج بھی جاری رہی تو ادویات کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ کے حکم پر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائیاں اور میڈیکل سٹور مالکان کے احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث عوام نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے رخ کر لیا جہان شدید ہجوم کے باعث مریض مشکلات کا شکار تاہم ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :