کسووال،کاشتکار کی لاکھوں روپے مالیت کی گندم اچانک آگ لگنے سے جل کر خاکستر

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:26

کسووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) کاشتکار کی لاکھوں روپے مالیت کی گندم اچانک آگ لگنے سے جل کر خاکستر، ریسکیو1122 اطلاع کے باوجود نہ پہنچی۔ اہل علاقہ کا کسووال میں ریسکیو اسٹیشن کھولنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز 2بجے کے قریب نواحی گائوں 4چودہ ایل کے رہائشی کاشتکار وسیم عباس ڈوگر ولد انور حسین ڈوگر جس نے زمین ٹھیکہ پر لے کر 2چودہ ایل میں گندم کاشت کر رکھی تھی کی چار ایکڑ گندم کی فصل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی گئی لیکن گندم مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

اہل علاقہ کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکار اطلاع کے باوجود نہ پہنچ سکے۔ اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے ریسکیو 1122 کا کسووال میں اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔