شار ٹ سرکٹ کے باعث نجی بینک کی عمارت میں آگ لگ گئی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:26

ملتان۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) چونگی نمبر6کے قریب ایک نجی بینک کی عمارت میں آگ لگ گئی ۔ریسکیوحکام کے مطابق آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے اوراہلکاربینک کے شیشے توڑکرآگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیوحکام کامزیدکہناہے کہ آگ ایئرکنڈیشنڈ رکی وجہ سے لگی ۔آگ لگنے کافوری طورپرعلم نہ ہوسکا ۔ چھٹی کی وجہ سے بینک بند تھا۔جس کی وجہ سے آگ پھیلتی چلی گئی ۔عمارت کے اندرموجود پلاسٹک اورکاغذوں کی وجہ سے آگ پھیل گئی اوراس کادھواں دورسے نظرآنے لگا۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈکاعملہ پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :