لاہور: کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے باغ جناح میں کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے دب کر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم کے مطابق کاسمو پولیٹن کلب کی بوسیدہ عمارت کی تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران چھت کا لینٹر ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈائننگ ہال میں بیٹھے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں کی جاسکی۔