برمنگھم کی مسجد کے باہر کار نے لوگوں کو روند ڈالا، 2 زخمی

واقعے میں دہشت گردی خارج از امکان نہیں،پولیس

ہفتہ اپریل 20:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) برطانیہ کے شہر برمنگھم کی شاہ جلال مسجد کے باہر ایک کار سوار نے لوگوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں زخمیوں کی عمریں 20 برس کے قریب ہیں اور ان میں سے ایک کے سر میں چوٹ آئی ہے۔واقعے میں ملوث سلور کارکے ڈرائیور کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہیکہ واقعے میں دہشت گردی خارج از امکان نہیں، تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب مسلمان رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔گذشتہ کچھ عرصے کے دوران یورپ سمیت دیگر ممالک میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔رواں ماہ 24 اپریل کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی ایک شخص نے وین فٹ پاتھ پر چڑھا کر راہگیروں کو روند ڈالا تھا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔