مینٹل اسپتال کی ڈاکٹر نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی، لاپتہ بیٹے کی بازیابی کی درخواست

میرا بیٹا تین سال سے ایجنسیوں کی تحویل میں ہے، ڈاکٹر عائشہ

ہفتہ اپریل 20:48

مینٹل اسپتال کی ڈاکٹر نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی، لاپتہ بیٹے کی بازیابی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) مینٹل اسپتال کے دورے کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی گاڑی ایک خاتون ڈاکٹر نے روک لی اور اپنے لاپتہ بیٹے کو بازیاب کرانے کی درخواست کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل اسپتال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات و سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور مینٹل اسپتال کی ڈاکٹر عائشہ نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی اور اپنے لاپتہ بیٹے کو بازیاب کرانے کی درخواست کی۔۔ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ میرا بیٹا تین سال سے ایجنسیوں کی تحویل میں ہے، میرا ایک ہی بیٹا ہے آپ اسے بازیاب کروائیں۔ چیف جسٹس کو لاپتا بیٹے کی بازیابی کی درخواست دیتے ہوئے ڈاکٹر رو پڑی۔ چیف جسٹس نے خاتون ڈاکٹر کو مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ درخواست دیں میں آپ کے ساتھ ہوں، انشااللہ اللہ مدد کرے گا، ہمیں دو دن دیں آپ کا کیس دیکھ لیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے اپنے عملے کو ڈاکٹرعائشہ سے ان کے بیٹے کا تمام ریکارڈ لینے کی ہدایت کی۔