افغانستان؛صوبہ ہلمند میں آرمی بیس پر خود کش کار دھماکا، 4 افراد ہلاک،7زخمی

ہفتہ اپریل 20:48

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) افغانستان کے صوبے ہلمند میں خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ خودکش کار بمبار نے جنوبی ہلمند میں ناد علی ڈسٹرکٹ میں واقع آرمی بیس کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے،واقعے کے فوری بعد آرمی بیس کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،تاہم اس واقعے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے الخندق کے نام سے تازہ کارروائیاں کرنے کا حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے۔