سعودی عرب؛شاہ سلمان اور ولی عہد کی سیرالیون کے صدر جولیس میدبیو کو منصب صدارت سنبھالنے پر مبارک باد

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:48

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے افریقی ملک سیرالیون کے صدر جولیس میدبیو کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ امید ہے کہ جولیس میدبیو کی قیادت میں سیرالیون ترقی کرے گا اور سعودی عرب اور سیرالیون کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی سیرالیون کے صدر جولیس میدبیو کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔