امریکی نائب صدر اور افغان صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،داعش کے حملوں میں جانی نقصان پر دلی اظہارِ تعزیت

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:48

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) امریکی نائب صدر مائیک پینس اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،جس میں امریکی نائب صدر نے داعش کے حالیہ حملوں میں افغان عوام کی ہلاکتوں پر انتظامیہ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے ،جس میں مائیک پینس نے داعش کے حالیہ حملوں میں افغان عوام کی ہلاکتوں پر انتظامیہ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا،جو اپنے ملک کے انتخابی عمل میں شرکت کے خواہاں ہیں۔

مائیک پینس نے جمہوری انتخابات کے انعقاد اور سیاست میں سب کی شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا،جو حکومتِ افغانستان کے طویل مدتی استحکام اور مؤثر ہونے کیلئے لازم ہے۔’موسم بہار‘ کی کارروائی کے بارے میں طالبان کے حالیہ اعلان کے جواب میں امریکی نائب صدر نے امریکا اور عالمی برادری کی جانب سے اِس بات کا اعادہ کیا تھا کہ جنوبی ایشیا سے متعلق صدر ٹرمپ کی حکمتِ عملی کے تحت افغان حکومت اور سلامتی افواج کا ساتھ دیا جائیگا اور حمایت جاری رکھی جائیگی۔