امریکی کانگریس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور امریکی شہریوں کو گرفتار کرنیوالے ایرانیوں کیخلاف بل منظور ،تہران کا شدید احتجاج

یہ امریکی رپورٹ سیاسی محرکات کی حامل اور ناقابل قبول ہے،ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:48

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) امریکی کانگریس کے اراکین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بے بنیاد الزامات کے تحت ایران کیخلاف پابندیوں کے نفاذ کے ایک بل کی منظوری دیدی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے 4 اراکین کی جانب سے یہ بل پیش کیا گیا،جسے 2 مخالف ووٹوں کے مقابلے میں 410 ووٹوں سے منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اس بل کی بنیاد پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی اور امریکی شہریوں کو گرفتار کرنے میں کردار ادا کرنے والی ایرانیوں کیخلاف پابندی لگائی جائیگی۔امریکی وزارت خارجہ نی21 اپریل کو بھی انسانی حقوق کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ میں ایران کیخلاف الزامات لگائے تھے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی اس رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان ایرانی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیاکہ امریکہ کی یہ رپورٹ سیاسی محرکات کی حامل اور ناقابل قبول ہے۔

متعلقہ عنوان :