شمالی کوریا کے میڈیا نے کم جونگ ان اور مون جائی ان کے درمیان جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ کا مشترکہ ہدف طے پانے کی تصدیق کر دی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:58

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) جنوبی کوریا کے میڈیا نے نے پیانگ یانگ کے راہنما کم جونگ ان اور سیول کے صدر مون جائی ان کے جوہری ہتھیاریوں سے مکمل طور پر پاک خطے کے ہدف کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

کوریائی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پہلی بار تصدیق کی ہے کہ کم جونگ ان اور صدر مون جائی نے دو روز قبل ملاقات کے دوران جوہری ہتھیاروں سے پاک جزیرہ نما کوریا خطیکے مشترکہ ہدف پر اتفاق کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے جوہری ہتھیاروں سے پاک خطے کے ساتھ ساتھ موجودہ مذاکراتی عمل اور ہتھیاروں کے معاہدے کو امن معاہدے مین بدلنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔ ۔