بھارت، گاڑی اور ٹرک میں ٹکر، 9 افراد ہلاک ، 8 زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:58

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ لاکھیمپو ، خیری ، ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر گاڑی سٹیشنری لے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں کم از کم 9 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ۔