غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کے حماس کے اڈوں پر فضائی حملے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:58

بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے غزہ میں حماس کی بہری فورس کے چھ اہداف کو حملوں کا نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی جانب سے دہشتگردی سرگرمیوں اور حملون کی کوشش کے ردعمل میں غزہ پٹی میں چھ حماس نیول فورس کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ان حملوں میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔۔ ۔

متعلقہ عنوان :