Live Updates

اسلام اور اسلام اباد دونوں چاہتے ہیں اور اس کیلئے سیکولر اور لبرل قوتوں کا گلی گلی مقابلہ کرکے راستہ روکیں گے،سینیٹرحافظ حمد اللہ

سنییٹ میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے حلف نامے سے بسم اللہ نکالنے کا ترمیم جمع کیا تھا،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جے یو آئی ف

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:58

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) جے یو آئی ف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سینیٹرحافظ حمد اللہ جان نے کہا کہ مخالفین ہمیں طعنہ دے رہے ہیں کہ یہ لوگ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد چاہتے ہیں،اسلام اور اسلام اباد دونوں چاہتے ہیں اور اس کیلئے سیکولر اور لبرل قوتوں کا نہ صرف اسلام آباد میں بلکہ گلی گلی مقابلہ کرکے راستہ روکیں گے،سنییٹ میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے حلف نامے سے بسم اللہ نکالنے کا ترمیم جمع کیا تھا جس کا میں نے کمیٹی میں مخالفت کرکے روک دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر سٹیڈیم میں فضلاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک، سابق سینیٹر راحت حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ہم اسلام کی سربلندی کیلئے ہر طرح کا مقابلہ کریں گے اور کوئی یہ خیال نہ کرے کہ ہمیں اسلام اباد کیلئے ووٹ مانگنے جیسے طعنے دیکر روکیں گے ایسا کبھی نہیں ہوسکتا ہے اور ہم برملا کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اور اسلام اباد ہم سب کا ہے اور کسی کو مفت میں نہیں دینگے اور اس کیلئے ہم لبرل قوتوں کا ڈٹ کر ہر جگہ گلی کوچوں میں مقابلہ کرکے دکھائیں گے کیونکہ اسلام اباد اور پارلیمنٹ کو ان لوگوں کی رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ایماء پر ملالہ کو اتنا اہمیت دیا اور ایک ملالہ کو کیلئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکی گئی ۔اور جب باہر بھیجا اور پھر واپسی بھی تو پروٹوکول دیکر پاکستان خصوصی طورپر لایا گیا اور خصوصی طیارے انہیں سوات لاکر جس طر ح پروٹوکول دیا گیا کہ ہم سوال کے کرتے ہیں کہ ملالہ کے ساتھ تو انکے دیگر ساتھی طالبات بھی زخمی ہوئی تھی کیا انہیں کوئی جانتا ہے اور اب تک انہیں کسی نے پوچھا ہے۔

جواب نہیں میں ہی ہوگا کیونکہ ملالہ کو اسلام کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ۔کیونکہ اسی صلہ میں ملالہ کو نوبل انعام سے بھی نوازا گیا۔شجاع الملک نے کہا کہ ہم منظور پشتین کے فلسفے لر اور بر پختونستان اور پاکستان پاکستان تقسیم در تقسیم کرنا بھی نہیں مانتے ۔ہم پاکستان کا ہر جگہ پر تحفظ کرینگے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات