سکھر، آئندہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائیگی،رہنما جے یو آئی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوںمولانا مولا بخش مہر ، مفتی اعظم مہر ، مفتی قمر الدین ملانو ودیگر نے مدرسہ شمس الہدیٰ شمس آباد سکھرمیں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائیگی ، متحدہ مجلس عمل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور دیگر جماعتوں کی شمولیت سے مخالفین کی نیندیںحرام ہو چکی ہے عوام چوروں ، لیٹروں اور کرپشن میںملوث نمائندگان کو مسترد کر دینگے انشاء اللہ ملک میں بہت جلداسلامی نظام کا نفاذ ہوگا انہوںنے مزید کہا کہ 70سال سے نااہل حکمرانوں نے صرف پاکستان اور اسکی عوام کو تباہی کے سواء کچھ نہیں عوا م ان سے مایوس ہو کر علماء کرام سے امیدیں لگا رہی ہے انشاء اللہ ایم ایم اے اقتدار میں آکر نا صرف ملک بلکہ عوام کی بے لوث خدمت کر کے ایک نئی تاریخ رقم کریگی اجلاس میں4مئی کو مدرسہ شمس الہدیٰ شمس آباد کے زیر اہتمام منعقد ہ (مدارس زندہ باد کانفرنس ) کی تیاروں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے رہنمائوں کا کہنا تھا اس کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کرینگے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد ، علامہ راشد محمود سومرو ،مولانا منظور احمد مینگل ، مفتی سعود افضل ہالیجوی سمیت دیگر علماء کرام خطاب کرینگے ۔