پی ٹی آئی حکومت نے پشاور کو کھود کر قبریں بنا دیں،امیرمقام

عمران خان اور تحریک انصاف کی سیاست کو کھودی گئی قبروں میں دفن کردینگے عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ،نوا زشریف کی وکٹیں گرانا آپ کا خواب ہے دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دیں آپ کی قسمت میں وزیراعظم بننا نہیںلکھا،جلسہ سے خطاب

ہفتہ اپریل 21:06

شیرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدراور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے پشاور کو کھودکھود کر قبریں بنائی ان قبروں میں عمران خان اور ان کی پوری پارٹی کی سیاست کو یہاں پر ہی دفن کریں گے عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں وہ مسلم لیگی ممبر اسمبلی بابر سلیم کو بھی نوٹس دیتاہے نوا زشریف کی وکٹیں گرانا آپ کا خواب ہے دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دیں آپ کی قسمت میں وزیراعظم بننا نہیںلکھا گیاہے لاہورکے جلسہ میں پورے پاکستان سے عوام کو اکٹھے کیاجاتاہے جبکہ وسائل کے پی کے کا استعمال کررہے ہیں 16اپریل کے شیرگڑھ ہاتھیان کے جلسہ میںپی ٹی آئی نے پورے صوبہ سے عوام لائے جبکہ مسلم لیگ کا جلسہ صرف پی کے 55 کاجلسہ ہے آزاد میڈیا دیکھے کہ جلسہ کیسے ہوتا ہے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے کارنامے پنجاب میںبہت زیادہ ہے اورنج ٹرین،،میٹرو،، دانش سکول، ہسپتالوں، موٹر وے ،،بجلی اورسوئی گیس میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے عمران خان اور پرویز خٹک لاہورکے جلسہ میں عوام کو کیاکارنامے دکھائیں گے پی ٹی آئی نے کے پی کے میں صحت، تعلیم اور بجلی کی مد میں ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اقتدار میں آکر پاکستان اورصوبہ خیبر پختونخوا کی سیاست کا نقشہ تبدیل کریں گے پاکستان مسلم لیگ کے قائد اورسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پاکستان کی بقاء اور ووٹ کے تقدس کی خاطر بیک وقت کئی محاذوں پر لڑ رہے ہیںوہ ملک میں جمہوریت کومضبوط کرنے، معیشت کو مستحکم کرنے اور پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کی سزا بھگت رہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی کے 55کے ایم پی اے جمشید خان مہمند کی رہائش گاہ شاہ میلات شیرگڑھ کے مقام پرمسلم لیگ (ن) کے منعقدہ ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرسردار مہتاب عباسی، سینیٹر مشاہد حسین سید، عباسی، مسلم لیگ ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری اور ایم پی اے جمشید خان مہمند،حاجی ستارخان مہمند اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے شیرگڑھ کو واقعی شیروں کا گڑھ بنادیاہے آنے والے الیکشن میں عوام مسلم لیگ کے نشان شیر پر مہر لگ کر دوسری پارٹیوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کرکے ان کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر مزید گامزن کریںانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صرف نعروںکی حد تک تبدیلی لانے پر ہم لعنت بھیجتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بجٹ پر بھی یوٹرن لیا پہلے بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کیااور پھر واپس اعلان کیا کہ ہم پیش کریں گے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی وکٹ گرانا ممکن نہیں عوام مسلم لیگ اور شیر کو ووٹ دیں گے پنجاب ماڈل کی ترقی آپ چاہتے ہیں تو آپ کو شہباز شریف کا ساتھ دینا ہوگا چائنہ والے بھی پنجاب کی طرح کا ماڈل چاہتاہے ۔