سکھر ،ٹھکراٹو کے مکین ملک برادری کا علاقے کے بااثر افرادکی جانب سے حملہ میں زخمی ہونے کے خلاف احتجاج

ہفتہ اپریل 21:06

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) تھانہ حد مبارک پور کے علاقے ٹھکراٹو کے مکین ملک برادری سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین مسمات فاطمہ ، عبدالحفیظ ملک ،خالد ملک ،جمال الدین و دیگرنے علاقے کے بااثر افرادکی جانب سے حملہ کر زخمی کئے جانے والے عمل کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز بچوں کی لڑائی کے معاملے پربرادری کے بااثر شخص کے ممتاز ملک ،کریم بخش و دیگرنے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر پر حملہ کیا اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کودی مگر پولیس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں مکمل طورپر ناکام نظر آرہی ہے جوابدار ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہمیں ان سے جان کا خطرہ ہے ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔