لاڑکانہ،انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات جاری، گیارہویں کے فزکس ون کا پرچہ، کاپی کے 130کیسز اور امپرسونیشن کی144کیسز سامنے آئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:06

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات جاری، گیارہویں کے فزکس ون کا پرچہ، کاپی کے 130کیسز اور امپرسونیشن کی144کیسز سامنے آئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز بھی لاڑکانہ بورڈ کے تحت بارہویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات جاری رہی، جس میں گیارہویں جماعت کا فزکس ون کا پرچہ ہوا، جو امتحانی مراکز سے آدھا گھنٹہ قبل ہی آئوٹ ہوگیا اور امتحانی مراکز میں پرچہ ملنے سے پہلے ہی کاپی پنہچ گئی اور معمول کے مطابق کاپی کی دھوم مچی رہی، ویجیلینس ٹیمیں اور انتظامیہ کاپی روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

فقط لاڑکانہ بورڈ کے اضلاع دادو، کشمور۔کندھکوٹ، جیکب آباد، شکارپور ، قمبر۔شہدادکوٹ اور لاڑکانہ میں کاپی کے 130کیسز جبکہ امپرسونیشن کی144کیسز نوٹ کیے گئے ہیں، جس میں لاڑکانہ اضلاع میں کاپی کے 53اور امپرسونیشن کے 38کیسز، قمبر۔شہدادکوٹ ضلو میں کاپی کے 27اور امپرسونیشن کے 79کیسز، ضلع شکارپور میں کاپی کی10اور امپرسونیشن کے 01کیسز، ضلع جیکب آباد میں کاپی کے 04اور امپرسونیشن کے 02کیسز، ضلع کشمور۔کندھ کوٹ میں کاپی کے 11اور امپرسونیشن کے 07کیسز جبکہ دادو میں کاپی کے 25اور امپرسونیشن کے 17کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ #

متعلقہ عنوان :