ملک وال ،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی ڈرگ ایکٹ 2017کیخلاف احتجاجی ریلی

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:09

ملک وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی ڈرگ ایکٹ 2017کیخلاف احتجاجی ریلی ، ریلی ریلوے چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی مظاہرین کی حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی ، میڈیکل سٹورز پانچویں روز بھی بند مریض پریشان ، تفصیلات کیمطابق کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی ڈرگ ایکٹ 2017کیخلاف شٹر دائون ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی ، ایسوسی ایشن کے درجنوں ممبران نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلوے چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ، ریلی کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر محمد خالد بھیروی اور جنرل سیکرٹری رانا محمد ندیم نے کی، مظاہرین نے ڈرگ ایکٹ 2017اور حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد خالد بھیروی اور رانا محمد ندیم نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ 2017ایک ظالمانہ ایکٹ ہے حکومت اسے فوری طور پر ختم کرے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کیخلاف کاروائی کا حکم دیا ہے لیکن محکمہ صحت کے افسران اس کی آڑ میں کوالیفائیڈ فارماسسٹ کو تنگ اور بلیک میل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عطائیت کا دھندہ محکمہ صحت کے وارڈ بوائے، اور درجہ چہارم کے ملازمین کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پرائیویٹ کلینک بنا رکھے ہیں لیکن انہیں کوئی نہیں پوچھتا الٹا ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہ کئے تو شٹرڈائون ہڑتال جاری رکھیں گے ، میڈیکل سٹورز کی بندش کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :