پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیاں5ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،32سیل،
102کو جرمانے لاہورمیںمضر صحت گوشت،بیمار اور لاغر مرغیوں کی موجودگی پر6 چکن سیل پوائنٹس،ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 3 ملک پوائنٹس سیل ملتان میں ناقص انتظامات ،زنگ آلود مشینری،کیمیکل، مصنوئی فلیورزسکرین کے استعمال پر12فوڈ پوائنٹس سربمہر گوجرانوالہ میں مضر صحت گٹکا کی فروخت پر 2پان شاپ ،جنرل سٹور، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 3فوڈ پوائنٹس سیل سرگودھا میںمضر صحت آئل کی تیاری،جانوروں کے فضلہ جات کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر2فیٹ رینڈرنگ یونٹ سربمہر فیصل آباد میںکھلے رنگوں کے استعمال،حشرات کی بہتات پر3بیکرز ،ناقص سٹوریج اورصفائی کے ناقص انتظامات پر2فوڈ پوائنٹس سربمہر
ہفتہ 28 اپریل 2018 21:09
(جاری ہے)
دوسری جانب ڈیری سیفٹی ٹیم نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ماچس فیکٹری شاہدرہ میں شہباز ملک شاپ،گارڈن ٹاون میں اللہ مالک ملک شاپ، ٹاون شپ میں سرور ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے،حشرات کی بھرمار،گندے برتنوں کی موجودگی پر سربمہر کر دیا۔
۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، لیبلنگ کی عدم موجودگی،کھلے رنگ استعمال کرنے اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر11فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر2لاکھ17ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔جبکہ 50 4کلو ناقص چکن، 2 ہزار لیٹر کے قریب ملاوٹی دودھ اور بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمیعاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر92فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںملاوٹ مافیاکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں12 فوڈ پوائنٹس کو قوانین کی خلاف ورزی پر سر بمہرکر دیا گیا۔ جبکہ متعددفوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر1لاکھ 10ہزار کے جرمانے عائدکیے۔ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے کاروائیاں کرتے ہوئے زائد المعیادمشروبات کی موجودگی پر معرف بیوریجزایجنسی، کاربونیٹڈڈرنکس فروخت کرنے پر سکول کینٹین سیل اورغیر معیاری انتظامات پر 2 پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔ جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنی12 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 90,000کے جرمانے عائد کیے۔ بھاری مقدار میں ناقص خوراک برآمدکرکے موقع پرتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے ۔گوجرانوالہ میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 3فوڈ پوائنٹس جبکہ سیالکوٹ میں مضر صحت گٹکا کی فروخت پر 2پان شاپ اور جنرل سٹور کو سیل کر دیا گیا۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر1لاکھ14ہزار کے جرمانے عائد کئے۔600 پیکٹ ممنوعہ گٹکا،بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے۔ فیصل آباد اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 5فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیے ۔ زائدلمیعاد اشیاء فروخت کرنے اور ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر35000کے جرمانے عائد کئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھااور گردونواح میںملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت آئل تیار کرنے والے 2 فیٹ رینڈرنگ یونٹس سر بمہر کر دیے۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر103000کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔مزید قومی خبریں
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.