وفاقی بجٹ میں167ارب روپے کا ریلیف دے کر 539ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں، مہرین انور راجہ

بجٹ سے نگران حکومت پر غیر معمولی دبائو بڑھ جائے گا ،بیان

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:09

وفاقی بجٹ میں167ارب روپے کا ریلیف دے کر 539ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں167ارب روپے کا ریلیف دے کر 539ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں،اس بجٹ سے نگران حکومت پر غیر معمولی دبائو بڑھ جائے گا ،نئی حکومت کو اس بجٹ کی بڑی قیمت اداکرنا ہوگی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس بجٹ کے تحت ملک کی معاشی صورت حال مزید خراب ہوگی اور عوام کے لئے مشکلات پیداں ہوں گی ، نئی حکومت کے پاس ادائیگیوں کے لئے رقم کہاں سے آئے گی ، انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر کم ہورہے ہیں ماضی کی محنت ضائع ہورہی ہے اور اب حکمرانوں کو قرضوں پر انحصار کرنا ہوگا ، دو ماہ باقی رہنے والی حکومت نے ایک سال کا بجٹ پیش کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ۔

متعلقہ عنوان :