Live Updates

این اے 133کا بڑا قافلہ مینار پاکستان جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگا

شہباز شریف کے تمام ناکام منصوبے صرف مال بنانے کے لئے ہیں ، عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، اعجاز احمد چوہدری

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:09

این اے 133کا بڑا قافلہ  مینار پاکستان جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) این اے 133کا بڑا قافلہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری کی قیادت میں مینار پاکستان جلسہ میں شرکت کے لئے اکبر چوک سے روانہ ہوگا ، مینار پاکستان کے جلسہ میں این اے 133سے ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے ، زندہ دلان لاہور چیئرمین عمران خان کی کال پر لاکھوں کی تعداد میں پاکستان پہنچیں گے ، مینارپاکستان جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے حلقہ این 133کے مختلف مقامات پر جلسوں سے اعجاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کا مینار پاکستان کا جلسہ کرپٹ اور بد دیانت ٹولہ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ، عمران خان آج تاریخی جلسہ میں اپنا آئندہ کا پروگرام دیگے ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے تمام ناکام منصوبے صرف مال بنانے کے لئے ہے ، شہبا زشریف عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، لوڈ شیڈ نگ کا خاتمے کا دعویٰ کرنے والے شہباز شریف صبح و شام جھوٹ بولتے تھکتے نہیں ابھی بھی ملک میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے ن لیگ کو مزید لوگ چھوڑنے کے لئے تیار ہے ، شریف برادران اپنے آپ کو سب سے زیادہ سیانے سیاستدان سمجھتے ہے لیکن اب عوام کی ان سے جلدجان چھوٹنے والی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ شریف برادران چاہتے ہے کہ انہیں لوٹ مار اورکرپشن کی کھلی چھٹی مل جائے انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہو نیب میں بار بار طلبی سے شریف برادران کی رات کی نیندیں اڑ چکی ہے ، ساڑھے نو سالوں سے صوبے میں اقتدار انجوائے کر رہے ہیں ، اربوں روپے کی کرپشن کی ہے انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے عوام کے لئے وہ کچھ کر دکھایا جو نواز شریف اور شہباز شریف 35سالوں میں نہیں کر سکیں ، عمران خان نواز شریف کے اعصابوں پر سوار ہو چکے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات