حیدرآباد،سندھ نیشنل تحریک کا وفاقی بجٹ کو غیر آئینی اور عوام دشمن قرار

صحت، تعلیم اور زراعت کیلئے رقم آٹے میں نمک برابر رکھی گئی ہے جس سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اشرف نوناری

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) سندھ نیشنل تحریک نے وفاقی بجٹ کو غیر آئینی اور عوام دشمن قرار دے دیا، صحت، تعلیم اور زراعت کیلئے رقم آٹے میں نمک برابر رکھی گئی ہے جس سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، یہ بات سندھ نیشنل تحریک کے سربرا ہ اشرف نوناری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ایک ماھ کی مھمان وفاقی حکومت ایک سال کی بجٹ کیسے پیش کرسکتی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈنڈے کے زور پر پیش کی گئی وفاقی بجٹ نہ صرف غیر قانونی بلکہ آنے والے انتخابات میں پری پول دھاندلی کی شروعات ہے جس کو عوام مسترد کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے بغیر وفاقی بجٹ چھوٹے صوبوں کے لئے کار آمد نہیں چار میں سے تین صوبوں کے وزراء اعلی نے قومی اقتصادی کونسل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے بجٹ کی منظوری نہیں دی اس کے باوجود بھی (ن) لیگ حکومت نے بجٹ پیش کی جو وفاقی حکومت کی کھلی بدمعاشی کا واضع ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے غیر منتخب شخص سے بجت پیش کرواکے غیر جمھوری روایات قائم کی ہے جس کا ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتا، ایک ماھ کی حکومت نے زبردستی بجٹ پیش کر کہ آنے والی حکوت کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے، جو جمھوریت اور آئین کے خلاف عمل ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں خوشحالی، صحت، تعلیم، زراعت اور روزگار کے وسائل پر رقم آٹے میں نمک برابر رکھی گئی ہے جس سے عوام کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا، وفاقی بجٹ اعدادو شمار کی ہیرا پھری کے علاوہ کچھ نہیں، سندھ نیشنل تحریک عوام دشمن وفاقی بجٹ کو رد کرتی ہی#

متعلقہ عنوان :