گوتم بدھا کے پاکستان میں موجود تبرکات سری لنکا روانہ، مذہبی تقریبات کے دوران عوام کی زیارت کے لئے پیش کیاجائے گان

نتبرکات کی فراہمی کے خصوصی دوستانہ اور برادرانہ اقدام کی سری لنکا حکومت اور عوام تہہ دل سے قدر کرتے ہیں، صدر،وزیراعظم،عرفان صدیقی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہائی کمشنر سری لنکان نمعاہدہ پر دستخطوںکے بعد کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی نے تبرکات ہائی کمشنر جنرل (ر) جے ناتھ سی پی کوٹاگوداگیج کے حوالے کئے، پانچ مئی تک سری لنکا میں زیارت ہوگی

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) حکومت پاکستان نے سری لنکا کی درخواست پر گوتم بدھا کے پاکستان میں موجود تبرکات سری لنکا حکومت کے حوالے کردئیے جنہیں گوتم بدھا کے یوم پیدائش کی سالانہ مذہبی تقریبات کے موقع پر عوام کی زیارت کے لئے ہفتہ کواسلام آباد ہوائی اڈے سے طیارے کے ذریعے سری لنکا بھجوایاگیا۔ حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے جوائنٹ سیکریٹری کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی نے یہ تبرکات سری لنکا کے ہائی کمشنر جنرل (ر) جے ناتھ سی پی کوٹاگوداگیج کے حوالے کئے۔

بدھ مت مذہب کے ماننے والوں کے لئے انتہائی مقدس تصور ہونے والے یہ تبرکات سری لنکا حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق معاہدہ پر دستخطوں کی تقریب قبل ازیں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی نے پاکستان جبکہ ہائی کمشنر جنرل (ر) جے ناتھ سی پی کوٹاگوداگیج نے سری لنکا حکومت کی طرف سے معاہدے پردستخط کئے۔ سری لنکا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد انس اور قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے انٹرنیشنل کوآپریشن شعبہ کے افسر انچارج نوشاد خالق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ تبرکات پاکستان کے قومی ورثہ میں شامل ہیں جنہیں پانچ مئی تک کے لئے سری لنکا حکومت کے حوالے کیاگیا ہے۔ جنرل (ر) جے ناتھ سی پی کوٹاگوداگیج نے صدر،وزیراعظم، مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گوتم بدھا کے تبرکات کی فراہمی پاکستان کا ایک خصوصی دوستانہ اور برادرانہ اقدام ہے جس کی سری لنکا کی حکومت اور عوام تہہ دل سے بے حد قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سری لنکا پہنچنے پر یہ تبرکات وزیراعظم خود ہوائی اڈہ پر وصول کریں گے جنہیں گوتم بدھا کے یوم پیدائش کی مذہبی رسومات اور تقریبات کے دوران عوام کی زیارت کے لئے رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وساکھ میلہ دونوں ممالک کی دوستی کا ایک خوبصورت باب بن چکا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی دوستی مزید گہری ہورہی ہے۔ سری لنکا کے ہائی کمشنر نے تبرکات کی بروقت فراہمی کے لئے متعلقہ امور مستعدی سے نمٹانے میں تعاون پر وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن، کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی اور نوشاد خالق کی کاوشوں کو سراہا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے سری لنکا کے صدر کی درخواست پر 2016ئ میں گوتم بدھا کے پاکستان میں موجود تبرکات خصوصی طورپر سری لنکا بھجوائے تھے۔ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سری لنکا سے بدھ مت کے پیروکاروں اور بدھ بھکشو?ں کی ویساکھ میلہ پر پاکستان آمد کا اقدام اٹھایا تھا جسے بدھ مت زائرین نے بے حد سراہا۔ سری لنکا کے بعد جاپان اور دیگر بدھ مت پیروکار ممالک سے زائرین کی پاکستان آمد پر قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن نے سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیاگیا تھا۔ن