Live Updates

مریم نوازنےمخالفین کےجھوٹےپروپیگنڈے کوبےنقاب کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 اپریل 2018 19:29

مریم نوازنےمخالفین کےجھوٹےپروپیگنڈے کوبےنقاب کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈے کوبے نقاب کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری بیٹی نہیں،جھوٹ بولنا بند کرو۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے جھوٹا اور من گھڑت ٹویٹ شیئرکرنے پرسیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انہوں نے کہاکہ مخالفین جھوٹ بولنا بند کریں ۔

(جاری ہے)

تصویر میں دکھائی دینے والی میری بیٹی نہیں ہے۔واضح رہے ن لیگ کے مخالفین نے ٹویٹر پرایک من گھڑت ٹویٹ جاری کیا کہ جس میں ایک لڑکی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ سیلفی بنا رہی ہے۔ ٹویٹ میں دکھایا گیا ہے کہ مریم نواز کی بیٹی بھی عمران خان کی بڑی فین نکلی، لندن ایئرپورٹ پرعمران خان کیساتھ سیلفی بنائی۔پٹواریو،روک سکتے ہو توروک لو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات