پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، بھارتی سیز فائرکا معاملہ اٹھایا گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز(دی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے بھارتی سیزفائر کا معاملہ اٹھایا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاک فوج کے ڈی جی ایم او نے بھارتی فوج کی جانب سے کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔

پاکستان کے ڈی جی ایم او نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ بھی اٹھایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج ایل اوسی پر دراندازی کے جھوٹے بہانے کی آڑ میں شہریوں کو نشانہ بناتی ہے اور بھارتی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں رواں سال اب تک 219 شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔