محکمہ انسداد ہشتگردی کوئٹہ کی کارروائی، سیکیورٹی فورسز اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ہمشیرہ کے اغواء میں ملوث ہو نے کے شک کی بناء پر فائرنگ کی، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) محکمہ انسداد ہشتگردی کوئٹہ کی کاروائی سکیورٹی فورسز اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار ہمشیرہ کے اغواء میں ملوث ہو نے کے شک کی بناء پر فائرنگ کی ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ترجمان محکمہ انسداد دہشتگرد ی (سی ٹی ڈی ) کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کرتے ہوئے 11مارچ 2018کو سیکیورٹی فورسز اہلکار سپاہی عرفان اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم محمد آصف نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ،ترجمان کے مطابق ملز م نے سی ٹی ڈی کو بیا ن دیا ہے کہ اس نے سپاہی عرفان اللہ کو اپنی ہمشیرہ کے اغواء کار سے مشابہت اور ملتے جلتے حلیے کی وجہ سے نشانہ بنایا اور اس پر فائرنگ کی ،ملزم کو عدالت میں پیش کر کے اسکا ریما نڈ حاصل کیا جائیگا۔