مکران کوسٹل ہائی وے شادی کور کے مقام پر گاڑی کو حادثہ،دو افراد زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:20

پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) مکران کوسٹل ہائی وے شادی کور کے مقام پر گاڑی کو حادثہ،دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو RHCپسنی میں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر پسنی ذوالفقار کرار کی ہسپتال آمد اور زخمیوں کی عیادت کیا۔ تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر کراچی سے گوادر جانے والی کرولا گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار سوار عرفان اور دانش زخمی ہوگئے جنہیں آر ایچ سی پسنی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا۔